ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / لبنانی وزراء کا جنگ زدہ شام کا پہلا دورہ

لبنانی وزراء کا جنگ زدہ شام کا پہلا دورہ

Thu, 10 Aug 2017 18:15:17  SO Admin   S.O. News Service

بیروت،10اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) دو لبنانی وزراء آئندہ ہفتے ایک صنعتی میلے میں شرکت کے لیے دمشق پہنچ رہے ہیں۔ شام میں خانہ جنگی کے آغاز کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ لبنان سے ایسا اعلیٰ سطحی وفد دمشق پہنچے گا۔ بتایا گیا ہے کہ دمشق میں 16 اگست کو ایک صنعتی میلہ منعقد ہو رہا ہے، جس کے لیے لبنانی وزیرِ زراعت غازی زعیتر اور وزیرصنعت حسین الجانی حسن کو مدعو کیا گیا ہے۔ وزیر صنعت نے یہ دعوت قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دورے میں وہ حکومتی اہلکاروں سے بات چیت کریں گے۔ یہ بات اہم ہے کہ حسن کا تعلق شیعہ عسکری تنظیم حزب اللہ کے سیاسی بازو سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ صنعت اور تجارت سے متعلق متعدد امور پر شام کے ساتھ بات چیت کی ضرورت ہے۔


Share: